نئی دہلی، 30 جولائی (یو این آئی) مرکزی حکومت نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی سے بڑھا کر پانچ اگست کردی ہے۔
ریونیو سیکرٹری ہنس مکھ ادھیا نے اپنے ٹویٹ میں کہا، "انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی
آخری تاریخ کو بڑھا کر 05 اگست 2016 کردیا گیا ہے۔
جموں کشمیر کے ٹیکس دہندگان کے لئے رٹرن داخل کرنے کی تاریخ بڑھا کر 31 اگست کر دی گئی ہے. "عام طور پر انکم ٹیکس دہندگان کے لئے رٹرن بھرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہوتی ہے۔